March Against Immorality, Nudity and call for Nizam e Mustafa Mufti Afzal Qadri

Discussion in 'Events' started by Qasim Hanafi Ridwi, Apr 22, 2012.

Draft saved Draft deleted
  1. گجرات نظریہ پاکستان کے مطابق وطن عزیز میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کیا جائے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو غیر اسلامی اور تباہ کن ثقافت وکلچر سے محفوظ بناکر مسلمانوں کو اللہ کی شریعت کے رنگ میں رنگا جائے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیرصاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے مرکز اہلسنت نیک آباد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ مرکز اہلسنت نیک آباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ’’ یوم فضائل پردہ وحجاب ‘‘ منایا گیا اور خطباء اسلام نے مسلم خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ گمراہ ٹولے کی بجائے حضرت سید ہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت طیبہ واسوہ مبارکہ کو اختیار کریں۔ علماء نے اعلان کیا کہ 23 اپریل کو گجرات سے صبح 8بجے کاروانِ نظام مصطفیﷺ چلایا جائے گا جس کا افتتاح چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی فضل کریم کریں گے اور اس کاروان کی قیادت استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری ودیگر اکابر علماء کریں گے یہ کاروان اسی روز 5بجے سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے گاجہاں حکومت کے نام تاریخی یادداشت جاری کی جائے گی۔ علامہ ابوتراب بلوچ، مولانا حنیف طاہر، سید مہدی شاہ ودیگر نے ایک بیان کے ذریعے گجرات کے زندہ دل مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 23اپریل کو 8بجے صبح جی ٹی ایس چوک میں آکر علماء ومشائخ کے قافلے کو الوداع کریں اور کاروان نظام مصطفی میں شرکت کریں۔

    محمد شہزاد قادری، میڈیا سیکرٹری عالمی تنظیم اہلسنت
     
  2. March from Gujrat to Islamabad lead by Leader Amir of the International Movement of the Ahl us Sunnah Allamah Mufti Pir Afzal Qadri


    March from Gujrat to Islamabad lead by Leader Amir of the International Movement of the Ahl us Sunnah Allamah Mufti Pir Afzal Qadri

    نظریہ پاکستان کے مطابق وطن عزیز میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کیا جائے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو غیر اسلامی اور تباہ کن ثقافت وکلچر سے... محفوظ بناکر مسلمانوں کو اللہ کی شریعت کے رنگ میں رنگا جائے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیرصاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے مرکز اہلسنت نیک آباد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ مرکز اہلسنت نیک آباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ’’ یوم فضائل پردہ وحجاب ‘‘ منایا گیا اور خطباء اسلام نے مسلم خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ گمراہ ٹولے کی بجائے حضرت سید ہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت طیبہ واسوہ مبارکہ کو اختیار کریں۔ علماء نے اعلان کیا کہ 23 اپریل کو گجرات سے صبح 8بجے کاروانِ نظام مصطفیﷺ چلایا جائے گا جس کا افتتاح چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی فضل کریم کریں گے اور اس کاروان کی قیادت استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری ودیگر اکابر علماء کریں گے یہ کاروان اسی روز 5بجے سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے گاجہاں حکومت کے نام تاریخی یادداشت جاری کی جائے گی۔ علامہ ابوتراب بلوچ، مولانا حنیف طاہر، سید مہدی شاہ ودیگر نے ایک بیان کے ذریعے گجرات کے زندہ دل مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 23اپریل کو 8بجے صبح جی ٹی ایس چوک میں آکر علماء ومشائخ کے قافلے کو الوداع کریں اور کاروان نظام مصطفی میں شرکت کریں۔

    محمد شہزاد قادری، میڈیا سیکرٹری عالمی تنظیم اہلسنت

    www.ahlesunnat.info
     

Share This Page