Advice for naatkhwans

Discussion in 'Tasawwuf / Adab / Akhlaq' started by AbdalQadir, Sep 5, 2020.

Draft saved Draft deleted
  1. AbdalQadir

    AbdalQadir time to move along! will check pm's.



    وابستگانِ محفلِ نعت کے لیے
    -----------------------------------
    مدحِ رسول کیجیے جھنکار کے بغیر
    بزمِ نبی سجائیے "فن کار" کے بغیر
    ہاں داد دیجیے تو سلیقے سے دیجیے
    نوٹوں کی نعت خوانوں پہ بوچھار کے بغیر
    ہو مُستند کلام، ترنّم ہو پُر وقار
    کُچھ بھی نہ پیش کیجیے معیار کے بغیر
    سادہ سا، سُنّتوں کے مُطابق لباس ہو
    رنگین شوخ جُبّہ و دستار کے بغیر
    تکمیلِ خُلق ہو نہ سکے گی یہ سوچ لو
    اِک دُوسرے کے واسطے اِیثار کے بغیر
    آؤ تو پہلے آؤ، جو جاؤ تو بعد میں
    "جانا ہے مُجھ کو آگے" کی تکرار کے بغیر
    کر کے فنا نہ آؤ گے جب تک اَنا کے بُت
    اُٹھ جاؤ گے حضور کے دِیدار کے بغیر
    آؤ پہن کے لاکھ لبادے حَسین تَر
    عِزّت نہ ہو گی جوہرِ کِردار کے بغیر
    عارف اٹل ہے بات، کہ جگ میں کسی کی بات
    بنتی نہیں ہے رحمتِ سرکار کے بغیر
    (مُحمد عارف قادری،واہ کینٹ)

     

Share This Page