منقبت خواجۂ ہند علیہ الرحمۃ والرضوان از: مولانامحمد یونس مالیگ علیہ الرحمۃ آسمان جلال ہیں خواجہ مرأت صد جمال ہیں خواجہ مظہر خلق مصطفی ہیں آپ کس قدر خوش خصال ہیں خواجہ مشرکوں کو دکھائی راہِ خدا رہبرِ با کمال ہیں خواجہ نور بار ضیائے حسنِ ازل رشک ماہ کمال ہیں خواجہ مخزنِ علمِ ظاہر و باطن مصدرِ قیل و قال ہیں خواجہ بحرِ عرفاں، یم حقیقت کے گوہرِ بے مثال ہیں خواجہ اس طرف بھی نگاہِ لطف و کرم ہم بہت خستہ حال ہیں خواجہ انقلابِ زمانہ کے ہاتھوں اب تو ہم پائمال ہیں خواجہ دو سہارا کہ پھر سنبھل جائیں رنج و غم سے نڈھال ہیں خواجہ یونس اک کمتریں گدائے حزیں شہ جود و نوال ہیں خواجہ ترسیل: نوری مشن- مالیگاؤں