50 hadith forgeries - Urdu

Aqdas

Ridawi.org
Staff member
Hadith specialists can check these but sharing as it's interesting.

---
*50 مشہور مَن گھڑت روایات جن کو اکثر لوگ حدیث پاک سمجھ کے بیان کرتے ہیں، غور سے پڑھیں اور آئندہ احتیاط سے کام لیں * *محترم احباب گرامی یہ بات حدیث صحیحہ میں ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جوبات میں نے نہ کہی ہو ،میری طرف منسوب کرے تووہ اپنا مقام جہنم سمجھ لے۔

*1: ایک بڑھیا نبی کریمﷺ پر کوڑا پھینکا کرتی تھی۔۔۔*
*مَن گھڑت ھے…*

*2: بلالؓ شین کو سین پڑھا کرتے تھے اور ان کو آذان دینے سے روکا تو سورج طلوع نہیں ھوا۔۔۔*
*دونوں روایات من گھڑت ھیں…*

*3: اویس قرنی ؒ کا اپنے دانت مبارک توڑنے والی روایت۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*4: عمر ؓ کے بیٹے کا زنا کرنے والا واقعہ بھی۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*5: وطن کی محبت ایمان ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*6: جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا، اس نے اللہ کو پہچان لیا۔۔۔*
*روایت من گھڑت ھے…*

*7: عالم کے پیچھے ایک نماز چار ھزار چار سو چالیس نمازوں کے برابر ھے۔۔۔*
*روایت من گھڑت ھے…*

*8: علم حاصل کرو چاھے تمہیں چین جانا پڑے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*9: دوران نماز علی ؓ کے بدن سے تیر نکالنے والا مشہور قصہ۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*10: جس کا کوئی پیر نہ ھو تو اس کا پیر شیطان ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*11: ھاروت و ماروت اور زھرہ کا قصہ۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*12: ماہ صفر یا ماہ رمضان کی بشارت دینے پر جنت کی بشارت دینا غلط ھے۔۔۔*
*ایسی کوئی حدیث نہیں…*

*13: اگر جھک جانے میں عزت کم ھو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*14: میں ایک چھپا خزانہ تھا، میں نے چاھا کہ پہچانا جاؤں، سو میں نے کائنات کو پیدا کیا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*15: زنا قرض ھے، اگر تو نے اسے لیا تو ادا تیرے گھر والوں سے ھو گی۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*16: بلال ؓ کا نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھ کر دمشق سے مدینہ آنا، پھر آذان دینا اور مدینہ والوں کی آہ و بکا۔۔۔*
*من گھڑت قصہ ھے…*

*17: آپ ﷺ کا دعا فرمانا کہ میری امت کا حساب میرے حوالے فرما دیجئے تاکہ میری امت کو دوسری امت کہ سامنے شرمندگی نا اٹھانا پڑے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*18: ھر نبی کو نبوت چالیس برس بعد ملی ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*19: درود پڑھنے پر اللہ ستر ھزار پروں والا پرندہ پیدا کریں گے، جس کی تسبیح کا اجر درود پڑھنے والے کو ملے گا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*20: جو شخص آذان کے وقت باتیں کرتا ھے اسے موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ھوتا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*21: اللہ تعالیٰ کا نبی کریم ﷺ کو معراج کے موقعہ پر فرمانا کہ آپ ﷺ جوتوں سمیت عرش پر آ جائیں۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*22: فجر کی سنتیں گھر میں ادا کرنے پر روزی میں وسعت، اھل خانہ کے مابین تنازع نا ھونا، اور ایمان پر خاتمہ۔۔۔*
*یہ فضائل بے اصل ھیں…*

*23: روز محشر باری تعالیٰ کا ارشاد ھو گا کہ کون ھے جو حساب دے صدیق اکبر ؓ کے سامنے آنے پر اللہ کا غصہ ٹھنڈا ھو جائے گا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*24: آپ ﷺ کے وصال کے بعد جبریل علیہ السلام کا دنیا میں دس بار آنا اور دس چیزیں لے جانا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*25: بے پردہ عورت جہنم میں بالوں کے بل لٹکائی جائے گی۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*26. آپ ﷺ نے فرمایا سب سے پہلے رب تعالیٰ میری نماز جنازہ پڑھیں گے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*27: نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سال ھر حاملہ عورت کے گھر لڑکے کا پیدا ھونا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*28: بلال ؓ کا آپ ﷺ کی اونٹنی کی نکیل پکڑ کر جنت میں داخل ھونا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*29: آپ ﷺ کا ارشاد: مجھے موت کا اتنا بھروسہ بھی نہیں کہ ایک طرف سلام پھیروں تو دوسری طرف بھی پھیر سکوں گا یا نہیں۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*30: ابو جہل کے ھاتھوں میں کنکریوں کا آپ ﷺ کی شہادت دینا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*31: دوران نماز والدین کی پکار پر نماز چھوڑ کر جانے والی روایت۔۔۔*
*شدید ضعیف، بیان نہیں کر سکتے…*

*32: مومن کے جوٹھے میں شفاء ھے۔۔۔*
*من گھڑت…*

*33: ابوبکرصدیق ؓ کا ٹاٹ کا لباس پہننا اور باری تعالیٰ کی جانب سے ان پر سلام۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*34: آپ ﷺ کا سکرات میں جبریل سے کہنا کہ میری ساری امت کی سکرات کی تکلیف مجھے دے دو۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*35…*حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر فرمایا کہ میں دنیا کی ہر چیز گن سکتا ہوں، مگر جو بندہ آپ پر درود پڑھے اس پر نازل ہونے والی رحمتوں کو نہیں گن سکتا۔۔۔۔۔۔۔منگھڑت ہے

*36: روز قیامت ایک نیکی دینے پر دو افراد کا جنت میں جانا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

*37: جب کوئی نوجوان توبہ کرتا ھے، تو مشرق سے مغرب تک تمام قبرستان سے چالیس دن تک اللہ عذاب کو دور کر دیتا ھے۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*



*38: معراج کا خاص راز ۔ عائشہ ؓ کا اپنے والد ابو بکر صدیق ؓ سے مشورہ کر کے نبی کریم ﷺ سے معراج کی رات کی خاص باتوں میں سے ایک بات کا پوچھنا اور ابوبکر صدیق ؓ کو بتانا۔ جس کو سن کر وہ رو پڑے۔۔۔*
*یہ روایت کسی مستند یا غیر مستند کتاب میں نہیں مل سکی…*

*39: ایک دفعہ نبی کریم ﷺ طواف فرما رھے تھے، ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے پایا جس کی زبان پر یا کریم یا کریم کی صدا تھی۔ حضور ﷺ نے بھی پیچھے سے یا کریم پڑھنا شروع کر دیا۔ جس پر اس نے آپ ﷺ سے فرمایا کہ آپ میرا مذاق اڑاتے ھیں۔۔۔*
*یہ واقعہ بھی کسی مستند یا غیر مستند روایات میں موجود نہیں…*

*40: دو شخص عمر فاروقؓ کی مخفل میں داخل ھوئے اور ایک شخص کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس شخص نے ھمارے باپ کو قتل کیا ھے۔ اس شخص نے اقرار کیا اور کچھ امانتیں واپس کرنے کے لئے تین دن کی مہلت مانگی جس پر ابوذر غفاری ؓ نے ان کی ضمانت دی۔۔۔*
*کسی بھی مستند یا ضعیف مصدر میں اس پورے واقعہ کا کوئی حوالہ نہ مل سکا…*

*41: کچرہ پھینکنے والی بڑھیا اور مکہ چھوڑ کر جانے والی بڑھیا۔۔۔*
*دونوں روایات من گھڑت ھیں…*
*اور وہ بڑھیا جس کی خدمت ابوبکر صدیق ؓ کئی سال کرتے رھے۔۔۔*
*یہ روایت انتہائی ضعیف نا قابل بیان ھے…*

*42: ایک شخص میں چار خامیاں تھیں نبی کریم ﷺ کے کہنے پر اس نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا تو اس کے باقی سب گناہ بھی چھوٹ گئے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*43: ایک عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو جہنم لے کر جائے گی۔ باپ، شوھر، بھائی اور بیٹے کو۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*44: جس شخص کے یہاں بچہ پیدا ھو اور وہ اس کا نام برکت حاصل کرنے کے لئے محمد رکھے تو وہ بچہ اور اس کا والد دونوں جنت میں جائیں گے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*45: اپنی اولاد کو رونے پر مت مارو کیونکہ بچہ کا رونا چار مہینہ لا الہ الا اللہ ھے، اور چار مہینہ تک محمد رسول اللہ(ﷺ) ھے، اور چار مہینہ والدین کے لئے دعا ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*46: بخیل جنت میں نہیں جائے گا اگرچہ وہ عابد ھو، اور سخی جہنم میں نہیں جائے گا اگرچہ وہ فاسق ھو۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*47: ایک گھڑی غور و فکر کرنا ایک سال کی عبادت سے زیادہ بہتر ھے۔۔۔*
*یہ حدیث نہیں ھے، بلکہ سری سقطیؒ کا کلام ھے…*

*48: موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسیٰ جب میں آپ سے بات کرتا ھوں تو میرے اور آپ کے درمیان 70 ھزار پردے ھوتے ھیں، لیکن امت محمدیہ جب افطار کے وقت دعا مانگے گی تو کوئی پردہ نہ ھو گا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*49: شب قدر کے حوالے سے نوافل کی خاص تعداد یا خاص طریقے سے نماز پڑھنے والی روایات۔۔۔*
*من گھڑت ھیں…*

*50: تہمت کی جگہوں سے بچ کے رھو۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

*⭕نوٹ:-*
بیان کرنا موقوف رکھا جائے یعنی معتبر سند ملے بغیر ھر گز بیان نہ کریں۔
ان روایات کی سند انتہائی جستجو کے باوجود نہیں ملی۔

لہذا حدیث رسول ﷺ میں اھتمام و احتیاط کا تقاضہ یہی ھے کہ کسی مستند سند کی دستیابی تک ان کے بیان کرنے کو موقوف رکھا جائے۔۔۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ھے۔

*”مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ“․(۱)*

*ترجمہ:-*
”جو شخص میرے نام سے وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔۔۔“
*(صحیح بخاری: 109)*

متواتر احادیث سے ثابت ھے کہ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے والا شخص جہنمی ھے۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ دن رات اپنی تقریروں، تحریروں اور عام گفتگو میں جھوٹی، بے اصل اور من گھڑت روایتیں کثرت سے بیان کرتے رھتے ھیں۔۔۔

ان بیشمار جھوٹی من گھڑت روایات میں سے یہاں آپ کے ساتھ چند مشہور روایات اور واقعات شیئر کئے گئے ھیں، جو ھمارے کم پڑھے لکھے خطیب حضرات بھی اکثر بیان کرتے ھیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر یہ روایات گردش کرتی نظر آتی ھیں۔۔۔

اللّٰہ تعالیٰ ھم سب کو ھدایت نصیب فرمائے۔
*آمین یارب العالمین*
 
very interesting and informative list. below is my personal experience with some of the mentioned riwayats. will be good if brothers like Abu Hasan or others who know about them, can comment on the gradings

*1: ایک بڑھیا نبی کریمﷺ پر کوڑا پھینکا کرتی تھی۔۔۔*
*مَن گھڑت ھے…*

very popular in the west with uncle toms trying to justify their pacifist adab

*4: عمر ؓ کے بیٹے کا زنا کرنے والا واقعہ بھی۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

popular with some modern feminism oriented people in the west ... as the (false?) narration apparently says Hazrat Umar radi Allahu 3anhu had him lashed on the spot!

*5: وطن کی محبت ایمان ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

once again, popular with maghreb-nawaz uncle tom shuyukh as well as post independence congressiya Muslims

*6: جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا، اس نے اللہ کو پہچان لیا۔۔۔*
*روایت من گھڑت ھے…*

Sufis have said it has sound meaning, narration itself seems to be mysterious - dunno if i heard it as hadith or qaul of Sufis etc.?

*8: علم حاصل کرو چاھے تمہیں چین جانا پڑے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

shadeed da3eef afaik, but sound meaning

*9: دوران نماز علی ؓ کے بدن سے تیر نکالنے والا مشہور قصہ۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

tablighis narrate this a lot

*10: جس کا کوئی پیر نہ ھو تو اس کا پیر شیطان ھے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

i thought this was a statement of Sufis

*14: میں ایک چھپا خزانہ تھا، میں نے چاھا کہ پہچانا جاؤں، سو میں نے کائنات کو پیدا کیا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

once even heard Shah Turabul Haq sahib marhoom comment on it. if i remember well, he said the meaning is sound, don't remember his comments on the actual grading of the riwayah

*16: بلال ؓ کا نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھ کر دمشق سے مدینہ آنا، پھر آذان دینا اور مدینہ والوں کی آہ و بکا۔۔۔*
*من گھڑت قصہ ھے…*

i've seen senior ulama narrate this, as well as Arab Sunnis. this narration is quite popular.

*20: جو شخص آذان کے وقت باتیں کرتا ھے اسے موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ھوتا۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

apparently popular in our Ridawi circles, at least in UP/KHI

*21: اللہ تعالیٰ کا نبی کریم ﷺ کو معراج کے موقعہ پر فرمانا کہ آپ ﷺ جوتوں سمیت عرش پر آ جائیں۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

i distinctly remember reading a book of Huzur Mufti A3zam Hind rahimahullah that this is fabricated

*44: جس شخص کے یہاں بچہ پیدا ھو اور وہ اس کا نام برکت حاصل کرنے کے لئے محمد رکھے تو وہ بچہ اور اس کا والد دونوں جنت میں جائیں گے۔۔۔*
*من گھڑت ھے…*

i thought Ala Hazrat too mentioned this (or a variation of it) in Fatawa Ridawiyyah

*30: ابو جہل کے ھاتھوں میں کنکریوں کا آپ ﷺ کی شہادت دینا۔۔۔*
*سَنَد نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے…*

i thought this was sound
 
*50 مشہور مَن گھڑت روایات جن کو اکثر لوگ حدیث پاک سمجھ کے بیان کرتے ہیں، غور سے پڑھیں اور آئندہ احتیاط سے کام لیں * *محترم احباب گرامی یہ بات حدیث صحیحہ میں ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جوبات میں نے نہ کہی ہو ،میری طرف منسوب کرے تووہ اپنا مقام جہنم سمجھ لے۔
the post itself is man ghaDat, not all the narrations are fabricated, either they are weak or they are sayings of the companions or sufiya kiram, for example;
تہمت کی جگہوں سے بچ کے رھو۔۔۔
is a saying of sayyiduna umar raDiyAllahu anh. imam ghazali reported it with these words in his ihya;

إتقوا مواضع التهمة

hafiz al iraqi said i don't know the source of it.

but it is reported in many books such as makarim al akhlaq of al kharaiTi, kitab az zuhd of abu dawud, shu'ab al iman of bayhaqi, al mutaffaq wal muftaraq of suyuti, tarikh dimashq of ibn asakar, fatawa razawiyyah and many more with following words;

من عرض نفسه للتهمة فلا يلومن من أساء الظن به

whoever presents himself to accusation should not criticize those who have a bad opinion about him (due to his /her actions that lead to assume bad about him/her)
 
is a saying of sayyiduna umar raDiyAllahu anh. imam ghazali reported it with these words in his ihya;

إتقوا مواضع التهمة

hafiz al iraqi said i don't know the source of it.

but it is reported in many books such as makarim al akhlaq of al kharaiTi, kitab az zuhd of abu dawud, shu'ab al iman of bayhaqi, al mutaffaq wal muftaraq of suyuti, tarikh dimashq of ibn asakar, fatawa razawiyyah and many more with following words;

من عرض نفسه للتهمة فلا يلومن من أساء الظن به

whoever presents himself to accusation should not criticize those who have a bad opinion about him (due to his /her own actions that leads to assume bad about him/her)

Ibn Adi mentions it in his al-Kamil under the bio of Yaʿqūb bin Isḥāq al-Anṣārī and he said about him that his ḥadīth does not followed up on.

upload_2024-1-31_18-9-22.png


However Abū Ḥātim said: I do not see any harm in his ḥadīth (Al-jarḥ wa-Taʿdīl)

upload_2024-1-31_18-10-12.png



Imam al-Dāraquṭnī said: He is thiqah (reliable/trustworthy)

upload_2024-1-31_18-15-4.png


So the ḥadīth is very far from being fabricated.

Not that i am saying you have said that.
 

Attachments

  • upload_2024-1-31_18-14-17.png
    upload_2024-1-31_18-14-17.png
    49.9 KB · Views: 200
Hadith specialists can check these but sharing as it's interesting.

What is the source for the original post? Did you compile it? I sent it some people and they were questioning whether it was compiled by a Sunni scholar
 
What is the source for the original post? Did you compile it? I sent it some people and they were questioning whether it was compiled by a Sunni scholar
I found it on Facebook by someone who seems Sunni.
 
Back
Top