It is not my own research, Got it from https://x.com/TimeOut69155858?t=iLy1YDUjP6uFWlUBoFz5uw&s=09 Closet Shias Use the Hadīth of Sayyiduna 'Ammār to prove that the Faction Rasūlullah ﷺ Referred to was that of Sayyiduna Mu'āwiyah, However this Hadīth is neither about Sayyiduna 'Ali's Group, nor Sayyiduna Mu'āwiyah's but a 3rd Saboteur Party which Infiltrated both Factions
@Oowais Qassim Ali did you write this? is this your opinion or research? if not, please mention the source. it will be helpful to others if you attribute this piece. and if possible try to write a 1-2 line intro on whats the passage abt.
یہ تیسری پارٹی کون تھی ۔۔۔۔ ؟ سرکار دو عالم ﷺ حضرت عمار بن یاسر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے قاتلوں کو باغی قرار دے رہے ہیں اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے گروہ میں تھے سرکار دو عالم ﷺ حضرت زبیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے قاتل کو جہنمی قرار دے رہے ہیں حضرت زبیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا قاتل حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے لشکر میں تھا سرکار دو عالم ﷺ سید السادات حسن مجتبی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں فرما رہے ہیں کہ یہ دو عظیم مسلمین کے گروہ میں صلح کروائیں گے ان دو عظیم مسلمین کے گروہ میں موجود اصحاب رسول جن میں ایک حضرت عمار بن یاسر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ تھے جو حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے طرف سے تھے اور ایک حضرت زبیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ جو ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی طرف سے تھے دونوں صحابی رسول کے بارے میں فرمایا ایک کو باغی گروہ قتل کرے گا اور ایک کو جہنمی قتل کرے گا معلوم ہوا کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ان دونوں گروہوں میں نشاندھی کے طور پر یہ بشارت فرمائی کہ دونوں گروہ تو عظیم مسلمین ہوں گے لیکن ان دونوں صحابی رسول کو شہید کرنے والا ایک قاتل ہو گا اور ایک باغی ۔۔۔ یعنی ایک تیسری پارٹی تھی جو ان دو عظیم مسلمین کے گروہ میں شامل ہو گئی تھی ۔۔۔ یہ تیسری پارٹی کون تھی ۔۔۔۔ ؟ یہ تیسری پارٹی وہی تھی جس نے امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان بن عفان ذو النورین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا تھا ۔۔۔۔۔ اس تیسرے گروہ کا تعلق نہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم سے تھا نہ ہی سیدنا امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ۔۔۔۔ اگر یہ تیسری پارٹی واقعی اپنے قائدین کیلئے لڑ رہے ہوتے تو پھر سرکار دو عالم ﷺ حضرت زبیر اور حضرت عمار رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما کے قاتلین کو جہنمی اور باغی نہ فرماتے ۔۔۔۔ امام حسن مجتبیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کیلئے یہ نہ فرماتے کہ یہ دو عظیم مسلمین کے گروہ میں صلح کروائے گا ۔۔۔۔۔۔ بلکہ یہ فرماتے کہ حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ مسلمین اور باغیوں کی صلح کروائے گا اگر تیسری پارٹی نہ ہوتی یا اس تیسری پارٹی کا وجود نہ مانا جائے تو سرکار دو عالم ﷺ کے اقوال میں تضاد آئے گا جبکہ سرکار دو عالم ﷺ کی بشارت حق ہے اور واقعی یہ تیسرا گروہ وہ تھا جس نے حضرت عثمان غنی ذوالنورین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا اس تیسرے سبائی ٹولے نے چن چن کر صحابہ کرام کو نشانہ بنایا حضرت عمار بن یاسر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا تاکہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو مجروح قرار دیں معاذ اللہ حضرت زبیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا تاکہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں کمی کی جا سکے معاذ اللہ حسنین کریمین نے یہ سب کچھ اپنے سامنے ہوتے ہوئے دیکھا ۔۔۔ جنتی نوجوانوں کے سرداروں کو معلوم تھا کہ تیسرا گروہ کون ہے اسی لئے حسنین کریمین نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے صلح و بیعت فرما کر سبائی ٹولے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔۔۔۔۔ آج بھی یہ صلح و بیعت اس سبائی ٹولے کیلئے ایک لٹکتی ہوئی تلوار ہے اور قیامت تک یہ تلوار ان سبائیوں کے سروں پر لٹکتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔
Both Mawla Ali and Amīr Mu'āwiyah were mujtahids. رضي الله عنهما Some mention that taqtuluhu is mudraj but if not, ibn Hajar explains it. Molwi Ishaq even said ibn Muljam did ijtihad!